ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر، یوم حکیم نظامی کی مناسبت سے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں حکیم نظامی کا یہ شعر لکھا ہے کہ
زسوز عشق بہتر در جہان چیست؟
کہ بی او گل نخندید، ابر نگریست
یعنی ، دنیا میں عشق سے بہتر کیا ہے جس کے بغیر نہ پھول ہنستے ہيں اور نہ بادل گریہ کرتے ہیں ۔
انھوں نے اپنے اس پیغام ميں لکھا ہے کہ آج حکیم نظامی کی یاد منانے کا دن ہے جو فارسی کے شاعر، دانشور اور مفکر تھے اور اپنی ہمیشہ باقی رہنے والی داستانوں کی شکل میں اپنے بعد کی نسلوں کو عشق، حکمت اوراخلاق کا تحفہ دیا ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حکیم نظامی صرف ایران کے لئے ہی قابل فخر سرمایہ نہیں ہیں بلکہ انسانی ثقافت کے لئے ایک گنجینہ ہیں۔ اس مناسبت سے میں نے تہران کی بین الاقوامی سورہ یونیورسٹی میں صاحب سبک ایرانی فنکاروں کی خطاطی، تذہیب اور نگار گری کے فنپاروں کی بہت اچھی اور دلکش نمائش دیکھی جو ایرانی فن وہنر کی میراث، خلاقیت اورایرانی فنکاروں کی نسل جدید کے ذوق سلیم کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ